7

ڈپٹی کمشنر عامر کریم کا جنرل بس سٹینڈ اور پناہ گاہ کا دورہ،صفائی کے مثالی انتطامات کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے ضلعی محکموں کو ٹاسک دے دیا ہے،سیوریج اور صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہ کرنے پر سخت احتساب کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ سمیت شہر کے مرکزی مقامات کو دیدہ زیب بناکر شہر کے کلچر کو اجاگر کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچانک جنرل بس سٹینڈ اور پناہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا،سیکرٹری آر ٹی سے رانا محسن بھی انکے ہمراہ تھے،عامر کریم خاں نے بس سٹینڈ پر شہریوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا،جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے انتظامات پر بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ اور پناگاہ میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں،تاکہ دیگر شہریوں سے آنے والے مسافروں کو اچھا تاثر دیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ کا منصوبہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دل کے قریب ہے اس لئے غریب اور بے گھر افراد کا سہارا بننے کیلئے ضلعی انتظامیہ پناگاہ میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کرکے طعام کی بہترین سہولیات فراہم کرے گی،دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ بس و ویگن سٹینڈز کو تجاوزات کا خاتمہ کرکے دیدہ زیب بنایا جائے گا اور میرٹ پر سٹینڈ الاٹ کئے جائیں گے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ اور پناہ گاہ پر آنے والے مسافروں سے گفتگو بھی کی اور مسائل دریافت کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں