17

ڈپٹی کمشنر عامر کریم کا چونگی نمبر 9،گول باغ اور سیداں بائی پاس کادورہ،شہر کی بیوٹیفکیشن کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانے کیلئے شہر کے مختلف پوائنٹس کو دیدہ زیب بنانے کا آغاز کردیا ہے،شہر اولیا کے باسیوں کو زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کرکے دکھائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 9،گول باغ اور سیداں بائی پاس پر شہر کی بیوٹیفکیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور پی ایچ اے حکام نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ شہر اولیا کے مرکزی چوکوں پر لینڈ سکیپنگ،شجرکاری اور خوبصورت لائٹنگ کی جارہی ہے اس خطے کی تاریخ کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیوایڈرز اور نمایاں دیواروں پر پیٹنگ کے ذریعے تاریخی کلچر بھی نمایاں کرینگے،عامر کریم خان نے بتایا کہ سڑکوں پر سیوریج مسائل اور تجاوزات کے خاتمے کی حکمت عملی بنالی ہے جلد ہی تمام محکموں کی کارکردگی دکھائی دے گی،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گول باغ روڈ ،گل گشت اور قلعہ کہنہ کی مثالی بیوٹیفکیشن کی جائے گی،تاکہ اس شہر کی صدیوں پرانی تاریخ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاسکے،قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تکمیل کی ہدایت بھی جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں