16

ڈپٹی کمشنر عامر کریم کی زیر صدارت قومی تعمیر نو محکموں کا اجلاس،روڈز،بلڈنگ اور واسا سکیموں کو مقررہ ڈیڈ لائن میں مکمل کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ضلعی محکموں کو الٹی میٹم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ روڈز،بلڈنگ اور واسا سکیموں کو مقررہ ڈیڈ لائن میں مکمل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تعمیر نو کے محکموں کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ضلع کی متعدد سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان کو میگا پراجیکٹس دئیے جن پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ روڈز اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کے پیسے کو انکی فلاح و بہبود پر بھی خرچ کیا جائے گا،عامر کریم خان نے کہا کہ سیوریج کی سکیمیں مکمل ہونے کے بعد روڈ سٹرکچر مکمل بحال کیا جائے،تاکہ عوام کو تکلیف سے بچایا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نئی سکیموں کے حوالے سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو بھی مدنظر رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں موثر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں