15

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ کا رات گئے ماتمی جلوس روٹس کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ نے گزشتہ رات گئے ماتمی جلوس روٹس کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے آستانہ لال شاہ میں جلوس روٹس کا معائنہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ محرام الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہورہی ہیں،مذہبی رہنما،انتظامیہ اور سول سوسائٹی قیام امن کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی ریڈ الرٹ ہے،مجالس اور جلوسوں کے شرکاءکو پر امن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے،جبکہ امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگا دئیے گئے ہیں،علی شہزاد نے کہا کہ تمام روٹس اور امام بارگاہوں کو کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی واسا اور دیگر اداروں کی طرف سے ایمرجنسی کیمپ فعال کئے گئے ہیں،اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران مثالی انتظامات کے لئے پلان پر عمل جاری ہے اور میپکو حکام کو عاشورہ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں،عاشورہ محرم کے دوران انتظامات کی مانیٹرنگ خود کرونگا،سی پی او کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کرکے شرپسند عناصر پر نظر رکھی جارہی ہے،امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،اس موقع پر پولیس حکام نے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں