17

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ سے علما کے وفد کی ملاقات،محرم الحرام پر منظم انتظامات بارے تبادلہ خیال

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور سی پی او منیر مسعود مارتھ سے علما کے وفد نے ملاقات کی،وفد کی قیادت علامہ محمد فاروق خان سعیدی کررہے تھے،علامہ عبدالحق مجاہد،محمد ایوب مغل، ڈاکٹر صدیق خان قادری اور آصف اخوانی،علامہ احمد حنیف جالندھری،سید غوث عالم،مولانا انوارالحق، زاہد بلال قریشی اور مولانا سلیم بلالی وفد میں شامل تھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی بھی ملاقات میں موجود تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں قیام امن کے لئے مثبت کردار پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون کا معترف ہوں، انہوں نے کہا کہ محرالحرام کے موقع منظم انتظامات کئے جائیں گے اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرایا جائے گا،علی شہزاد نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،سی پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیگے،کسی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سی پی او نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کے اوقات کی پابندی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مکتب فکر کے افراد کے جذبات کو مجروح کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،علما کے وفد نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو محرالحرام کے موقع مثالی امن کے قیام کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا،علامہ فاروق خان سعیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں،امن کے قیام کے لئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔علامہ احمد حنیف جالندھری نے کہا حسنؓ اور حسینؓ ہمارے سر کے تاج ہیں،پاکستان کے استحکام کے لئے جان کی قربانی دینے کے لئے بھی تیار ہیں،محمد ایوب مغل نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے ہماری خدمات ہر وقت حاضر ہیں،مولانا محمد سلیم بلالی نے کہا کہ شہدائے کر بلا سے ہر مسلمان کی عقیدت وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں