24

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محنت کش پینٹر ماریہ خالد کو 3 لاکھ روپے کا چیک دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختلف گھروں میں اپنے والد کے ہمراہ رنگ و روغن میں ہاتھ بٹانے والی محنت کش ماریہ خالد کیلئے 3 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ماریہ خالد اور اسکے والد خالد محمود کو اپنے دفتر بلایا اور 3 لاکھ روپے کا چیک ماریہ خالد کے حوالے کیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر محنت کش ماریہ خالد کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماریہ خالد اپنے بیمار والد خالد محمود کے ہمراہ رنگ و روغن کے کام میں ہاتھ بٹاتی تھی جو کہ اپنے والد کے ساتھ محبت کی عظیم مثال ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماریہ کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے،حکومت پنجاب مزدور خاندان کفالت کیلئے مزید اقدامات بھی کرے گی،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مالی امداد کا مقصد انکی معاشی حالت بہتر کرنے کی ایک کاوش ہے تاکہ یہ بچی باعزت روزگار حاصل کرسکے،اس موقع پر پینٹر ماریہ خالد اور اسکے والد نے وزیراعلی پنجاب کیلئے تشکر کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں