11

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا جنرل بس سٹینڈ اور پناہ گاہ کا دورہ،شجرکاری مہم کے تحت 300 تیار درخت لگائے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی پر پناہ گاہ میں مقیم بے گھر افراد کو خوشیوں میں شامل کیا،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی افسران کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور جنرل بس سٹینڈ اور پناہ گاہ میں پرچم کشائی کی،علی شہزاد نے اے ڈی سی آر طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کے ہمراہ بے گھر افراد اور مزدوروں میں کھانا اور مٹھائی تقسیم کی،ضلعی افسران نے پناگاہ میں رہائش پذیر افراد کے ساتھ آزادی کا کیک بھی کاٹا اور جشن آزادی شجرکاری مہم کے حوالے سے جنرل بس سٹینڈ کی حدود میں 300 تیار درخت بھی لگائے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بھی پودا لگا کر بس سٹینڈ پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا،جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے جنرل بس سٹینڈ اور پناگاہ کے حوالے سے بریفننگ بھی دی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر بے گھر اور مزدور طبقے کو بھی خوشیوں میں شامل کیا جائے،حکومت نے بے آسرا اور مزدور طبقے کیلئے مثالی پناگاہ قائم کی ہے،جہاں انکو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ 14 اگست اپنے ہم وطنوں کے حقوق کی حفاظت اور انکی خدمت کا بھی درس دیتا ہے،علی شہزاد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ سمیت شہر بھر کو سجاکر قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ پناگاہ میں خواتین کو بھی محفوظ ماحول میں قیام و طعام کی بہترین سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں،یوم آزادی پر جنرل بس سٹینڈ اور ملحقہ نجی بس اڈوں پر مثالی صفائی اور سجاوٹ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں