5

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم کا واپڈا ٹائون فیز ٹو میں زیر تعمیر منصوبے کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے واپڈا ٹائون فیز ٹو میں زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور واپڈا ٹائون میں سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا معائنہ بھی کیا،اس موقع پر عامر کریم خان نے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت بھی کی،دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے منصوبے پر بریفننگ بھی دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ جی او آر لاجز چار کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونگے،جبکہ نئی رہائش گاہیں بننے سے سرکاری افیسران کے گھروں کا مسئلہ حل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں