18

ڈپٹی کمشنر ملتان کا ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے میڈیکل سنٹرز کو فعال بنانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے میڈیکل سنٹرز کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے،تاکہ تحصل کی سطح پر عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سنٹرز کی مشینری اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے،ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ شعیب گورمانی نے اجلاس میں شرکت کی،جبکہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر علی مہدی نے بریفننگ دی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ہلال احمر کے میڈیکل سنٹرز کی عمارات کو صحت کے منصوبوں کیلئے موثر انداز استعمال کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے فنڈز بڑھانے کیلئے اقدامات کرینگے تاکہ ادارے کو مزید مستحکم کیا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کے ملازمین کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے اور اس ادارے کے زیر استعمال املاک اور افرادی قوت کو مزید بہتر طور پر استعمال کیا جائے گا،اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بریفننگ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں