6

ڈپٹی کمشنر ملتان کا شہر میں پیدل مارچ،مرکزی شاہراہوں اور تاریخی مقامات کی صفائی و سجاوٹ کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے زبانی دعووں کے بجائے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہیں،اس سلسلے میں شہر اولیا کی مرکزی شاہراہوں کو دیدہ زیب بنانے کیلئے منفرد منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے،تاکہ شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلایا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تعمیر نو کے محکموں کے ساتھ علی الصبح شہر میں پیدل مارچ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر واسا،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے سمیت تمام محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں اور تاریخی مقامات کی صفائی و سجاوٹ کا فیصلہ کیا ہے،پہلے مرحلے میں پیرخورشید کالونی روڈ،بوسن روڈ اور گول باغ کے اطراف کے مختلف مقامات پر بیوٹیفکیشن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،اس حوالے سے پی ایچ اے اور محکمہ ہائی وے کو بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ شہر اولیا کی خوبصورتی نکھارنے کا عزم کرلیا ہے،شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے پہلے مرحلے میں مرکزی شاہراہوں پر لائٹنگ،لینڈ سکیپنگ اور گرین بیلٹس تعمیر کی جائیں گی،جبکہ چوکوں پر ہیروز کے مجسمے ،تاریخی یادگاریں اور انتظارگاہیں بھی بنائی جائیں گی،ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ مثالی صفائی تجاوزات کے خاتمے کیلئے روزانہ گرینڈ آپریشن ہوگا،انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب نے اس خطے کی ترقی کیلئے وافر فنڈز مہیا کئے ہیں،لہذا اب شہریوں کو مثبت تبدیلی نظر آنی چاہئے،۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران اپنی نگرانی میں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر صاف کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں