14

ڈپٹی کمشنر ملتان کا غلہ و سبزی منڈیوں کا دورہ،نیلامی کے عمل کا معائنہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے غلہ و سبزی منڈیوں کی سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح غلہ و سبزی منڈیوں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے،اس موقع پر عامر کریم خان نے سپلائی چین اور نیلامی کے عمل کی انسپکشن کی اور خرید و فروخت کا معائنہ کیا،سبزی منڈی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر تفصیلی بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ عام آدمی تک سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے،حکومت پنجاب نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اس مافیا کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ منڈیوں میں ہر شہری اشیائے خوردونوش کی نیلامی میں حصہ لے سکتا ہے اور سستے ریٹس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔عامر کریم خان کا کہنا تھا کہ منڈی سے عام مارکیٹ تک کسی صورت ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دینگے،اس مقصد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ پر عملدرآمد کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے،اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے منڈیوں میں عوام کیلئے سایہ دار مقامات مختص کرنے کا بھی حکم دیا اور صفائی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں