20

ڈپٹی کمشنر ملتان کا غیرقانونی طور پر قائم نجی سکولز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شہر میں غیر قانونی طور پر قائم نجی سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیا ہے اور ضلع بھر میں بغیر نقشہ منظوری اور جعلی رجسٹریشن کے حامل سکولز کے سروے کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں،انہوں نے کہا کہ بنا نقشہ منظوری اور بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی نجی سکول کو رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں نئے نجی سکولز کی رجسٹریشن اور تعلیمی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا کہ شہری علاقوں میں ٹریفک مسائل کا موجب بننے والے سکولز کو پارکنگ پلان دینا ہوگا،بصورت دیگر انکو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،علی شہزاد نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی عمارات کی انسپکشن فیل ہونے پر فوری رجسٹریشن کینسل کی جائے،تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے،ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا ہے،شہریوں کی شکایات پر نجی سکولز کی فیسوں اور دیگر معاملات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،علی شہزاد نے ہدایت کی کہ لاک ڈاون کے بعد تعلیمی سسٹم کرونا ایس او پیز کے تحت بحال کیا جائے،اجلاس میں مختلف نجی سکولز کی رجسٹریشن کیسز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں