22

ڈپٹی کمشنر ملتان کا پناہ گاہ میں رہائش پذیر انگلینڈ نیشنلٹی ہولڈر پی ایچ ڈی پروفیسر کی مکمل کفالت اور نوکری فراہم کرنیکا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے خاندان اور سگی اولاد کی جانب سے ٹھکرائے جانے کے بعد پناہ گاہ میں رہائش پذیر انگلینڈ نیشنلٹی ہولڈر پی ایچ ڈی پروفیسر کی مکمل کفالت اور نوکری فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی قائم کردہ پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود سے ملاقات کی،علی شہزاد نے قوم کے معمار کو اپنے آفس میں مدعو کرکے چائے سے تواضح بھی کی اور انکو ملبوسات بطور تحفہ پیش کئے،ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کی جانب سے انکے خاندان کی جانب سے گھر پر قبضے اور جمع پونجی کے غبن پر قانونی کاروائی کی بھی یقین دہانی کرائی،واضح رہے کہ انگلینڈ سے انگریزی میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر پروفیسر عامر محمود وطن واپسی پر اولاد کے ہاتھوں بے گھر ہوکر پناگاہ پہنچے تو ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے صورتحال معلوم ہونے پر فوری پناہ گاہ کا دورہ کیا
اور معلم کی عزت افزائی کیلئے اپنے دفتر بلاکر انکی خاطر تواضع کی،اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پروفیسر عامر محمود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی نظام کی بے حسی کے باعث قوم کے معمار کی اس حالت پر دل بہت رنجیدہ ہے تاہم حکومت انکے مسائل حل کرکے باعزت روزگار فراہم کرے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پروفیسر عامر محمود نے زمینوں اور گھر پر قبضے کی شکایات کی ہیں جس کے ازالے کیلئے انکے آبائی ضلع لاہور کی انتظامیہ سے بات کی جائے گی،علی شہزاد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے انقلابی منصوبے پناہ گاہ نے ہزاروں بے گھر افراد کو چھت دی ہے جس مین پروفیسر عامر محمود بھی شامل ہیں ضلعی انتظامیہ انکی مکمل کفالت اور بحالی کیلئے موثر اقدامات کرے گی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود نے بتایا کہ وطن واپسی پر انکی فیلمی اور بچوں نے انکو بے گھر کرکے تمام جائیداد پر قبضہ کرلیا اور رشتہ داروں نے جمع پونجی بھی غبن کرلی،حصول روزگار کیلئے انہوں نے مقامی تعلیمی اداروں میں تدریس کے فرائض بھی سرانجام دئیے، تاہم حالات کی تاب نہ لاکر انکو مجبوراً پناہ گاہ میں رہائش اختیار کرنا پڑی،پروفیسر عامر محمود نے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین قیام و طعام کی سہولیات دینے پر شگرگزار ہیں،انہوں نے وطن کی خدمت کے جذبہ تحت انگلینڈ کی شہریت ٹھکرائی مگر حالات نے انکو بے گھر کردیا،انہوں نے پناہ گاہ کے مثالی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا انقلابی قدم ہے جس سے ان جیسے ہزاروں بے گھر افراد مستفید ہورہے ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود کے ہمراہ پناہ گاہ میں کھانا بھی کھایا اور انتظامیہ کو انکی بھرپور دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں