12

ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عامر کریم خان نے شہر میں صفائی کا معیار بہتر کرنے اور کمپنی کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مشینری خریداری اور افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس خطے کے شہریوں کو صاف ماحول فراہمی کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی ٹاسک دیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے کمپنی عملہ صفائی کی سخت مانیٹرنگ پر عمل پیرا ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کمپنی کی کارکردگی پر بریفننگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ کمپنی اپنے محدود وسائل میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے،تاہم جدید مشینری کی خریداری اور عملہ کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے تاکہ تمام یونین کونسلز میں یکساں طور پر صفائی آپریشن کیا جاسکے،عامر کریم خان نے کہا کہ کمپنی کا ریونیو بڑھانے کیلئے مخلتف منصوبے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں رکھے جائیں گے،تاکہ کمپنی کے وسائل میں اضافہ کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گنجان آباد یونین کونسلز اور مصروف شاہراہوں کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا جائے،اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ شہر میں روزانہ 11 سو ٹن کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے کمپنی اپنی پوری صلاحیتیں صرف کررہی ہے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے شہریوں میں آگاہی مھم کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ شہر میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے ٹرانسفر سٹیشن بھی بنائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کیا جاسکے،منیجگ ڈائیریکٹر نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو شہر میں جاری صفائی آپریشن کے حوالے سے ملٹی میڈیا پر تفصیلی پلان سے آگاہ بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں