16

ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،سیل میڈیکل سٹورز کے کیسز پر احکامات جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ جعلی اور زائد المیعاد ادویات کی خرید و فروخت ک خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دیکر میڈیکل سٹورز اور ادویات ساز فیکٹریوں کی انسپکشن کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی اور ڈرگ انسپکٹرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں مخلتف خلاف ورزیوں پر سیل کئے گئے میڈیکل سٹورز کے کیسز پر احکامات جاری کئے، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ نشہ آور انجکشن اور نشے میں استعمال ہونے والی ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث مافیا کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ادویات اور ویکسینیشن کی کولڈ چین کو مکمل ایس او پیز کے مطابق یقینی بنایا جائے اور تمام ادویات ساز اداروں اور میڈیکل سٹورز مالکان کو مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا پابند بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پاس پیناڈول سمیت تمام ضروری ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے،زائدالمیعاد ادویات کی فروخت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں