7

ڈپٹی کمشنر کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبے کا معائنہ،تیزی سے کام شروع کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبے پر تیزی سے کام شروع کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ متی تل پر واقع جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے متی تل پر واقع جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کااچانک دورہ کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھی جس سے براہ راست عوام کو ریلیف ملے گا،ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں