10

ڈپٹی کمشنر کا شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام کا جائزہ،ناقص میٹیریل کے استعمال پر ٹھیکیدار کی سرزنش

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے شاہ شمس پارک کی بحالی کے اقدامات کا حکم دیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے پارک کی جھیل سمیت جھولے اور جاگنگ ٹریک سمیت تمام منصوبے فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے،ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے پی ایچ اے حکام کے ہمراہ شاہ شمس پارک کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معیار چیک کیا،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور ڈی جی سید شفقت رضا بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ شاہ شمس پارک کو 3 ماہ میں مثالی تفریح گاہ میں تبدیل کردینگے،اس حوالے سےجھیل کی بحالی اور جھولوں کی تنصیب کیلئے نجی سیکٹر کو دعوت دینگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارک میں 4 کروڑ 80 لاکھ کی لاگت کے ترقیاتی کام جاری ہیں،جنکا میعار بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے،چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شاہ شمس پارک میں رواں ماہ کام مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے،جبکہ پارک میں سٹنگ ایریاز، جاگنگ ٹریک اور ٹوائلٹس بلاک مکمل کر لیا گیا ہے،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ جناح پارک کو بھی مثالی تفریح گاہ بنانے پر کام جاری ہے،پارکوں میں موجود سیکریپ کی جلد نیلامی کی جائے گی،شفقت رضا نے بتایا کہ ترقیاتی فنڈز کا 1 فی صد ہارٹی کلچر پر خرچ کیا جارہا ہے،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران ناقص میٹیریل کے استعمال پر ٹھیکیدار کی سرزنش بھی کی اور معیار بہتر کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں