27

ڈپٹی کمشنر کا کشمیریوں کیلئے گرلز ہائی سکولز حرم گیٹ میں قائم پولنگ سٹیشنز کا معائنہ،ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری چیک

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے آزاد کشمیر قانوں ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ملتان میں مقیم کشمیریوں کے لئے گرلز ہائی سکولز حرم گیٹ میں واقع مرد اور خواتین کے لئے قائم پولنگ سٹیشنز کا معائنہ کیا،انہوں نے پولنگ اسٹیشنز میں ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری کو چیک کیا، ووٹرز سے گفتگو کی اور پولنگ کے عمل بارے دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر نے مختلف امیداروں کے پولنگ ایجنٹ سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دو حلقوں کے لئے چار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،ان پولنگ اسٹیشنز کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولنگ اسٹیشنز کے حدود میں سکیورٹی کی غرض سے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جوکہ انٹر نیٹ سے لنک ہیں جن کے ذریعے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے بھی پولنگ اسٹیشنز کو مانیٹر کیا جارہا ہے،انہوں نے بتایا کہ پولنگ کا عمل انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری ہے اور ابھی تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں