21

ڈپٹی کمشنر کا 19 کسی وہاڑی روڈ کا دورہ،غلہ منڈی،لوہا مارکیٹ اور ٹرک اسٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کے منصوبہ پر پیش رفت

ملتان،غلہ منڈی،لوہا مارکیٹ اور ٹرک اسٹینڈز کی شہر سے باہر منتقلی کے منصوبہ پر پیش رفت کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس سلسلے میں 19 کسی وہاڑی روڈ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی اے طاہر شاہ بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے منڈیوں کی شفٹنگ کے لئے ایم ڈی اے کی جانب سے تجویزہ کردہ موضع جھوک لشکر میں واقع اراضی کا معائنہ کیا۔انہوں نے موضع شیر سنگھ اور دنیا پور روڈ پرواقع موضع بھکل بھڑ کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلہ منڈی، لوہا مارکیٹ اور ٹرک اڈوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام کے مسائل جنم لے رہے ہیں، ٹریفک کی بہترین پلاننگ کے لئے منڈیوں اور ٹرک اڈوں کا شہر سے باہر منتقل ہونا بہت ضروری ہے۔علی شہزاد نے کہا کہ غلہ منڈی،لوہا مارکیٹ اور ٹرک اڈوں کی شہر سے باہرمنتقلی کے لئے جگہ کا فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا اور تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں