5

ڈپٹی کمشنر کی محکمہ صحت کے افسران کو کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنیکی ہدایت

ملتان،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت کے افسران کو کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنیکی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کیا ہے اس لئے این سی او سی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مقررہ ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنیوالے ملازمین کی ویکسی نیشن شروع کی جائے،مختلف مارکیٹوں کے دکانداروں،ہوٹلز، ریسٹورنٹس،ڈھابوں ،ریلوے اسٹیشن، بس و ٹرک اسٹینڈز پر کورونا ویکسی نیشن کی مہم شروع کی جائے۔اس کے علاوہ تمام موبائل کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور موبائل ٹیموں کی موجودگی بارے مختلف ایریاز کی مساجد میں کورونا ویکسی نیشن کرانے کے اعلانات کرائے جائیں،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لئے مختلف ایریا میں کیمپس لگائے جاتے ہیں جس کے لئے روزانہ شیڈول جاری کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موبائل کیمپس میں4867 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں