10

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری نقدی اور سامان سے محروم،مزاحمت پر شہری زخمی

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے،مزاحمت کرنے پر گولی مارکر شہری کو زخمی کردیا،نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا،تفصیل کے مطابق تھانہ قادرپورراں کے علاقے بائی پاس ملک عبدل سے دومسلح ڈاکو نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کرنے پر گولی مارکر زخمی کردیا،اور فرار ہوگئے،نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا،اسی تھانہ کی حدود خانیوال روڑ بائی پاس محمد رمضان سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی،تھانہ شاہ شمس کے علاقے پی ٹی وی سٹیشن محمد عمیر سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی4500وموبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ صدر جلالپورکے علاقے بستی بچہ سندیلہ محمد ماجد سے چارمسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی1لاکھ چھین کر لے گئے،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محسن سے تین ڈاکو نقدی6ہزار و موٹرسائیکل لے گئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے باقرآباد مسجد کے قریب نوید سے دوڈاکو اسلحہ کے زورپر نقدی12ہزار و موبائل لے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے آفیسر کالونی مظہر عباس سے دوڈاکو نقدی4ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد عادل کا موبائل مالیت 40ہزار چوری ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں