23

ڈیرہ،شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ساتھی ہلاک ،2 زخمی

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ پی این این اردو)رات گئے ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ان کا ساتھی ایک ڈاکو ہلاک، دو ڈاکو زخمی حالت میں شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،جبکہ زخمی شہری ہسپتال منتقل‘ اس سلسلہ میں ملنے والی مزید معلومات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چھابری زریں میں تین مسلح ڈاکو شہری اظہر مستوئی سے موٹر سائیکل 125 اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کر رہے تھے شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا،جبکہ ڈکیت شاکر شہانی موقع پر ہلاک اور اس کے دو نامعلوم ساتھی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے وقوع کی اطلاع پر تھانہ صدر کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور راستوں کی ناکہ بندی کردی،جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور تیسرے ڈاکو کو بھی پکڑ لیا،پولیس نے پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،جبکہ زخمی ہو نے والے شہری اظہر مستوئی اور زخمی ڈاکووں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹر منتقل کر دیا جہاں پر ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تھانہ صدر پولیس نے ڈاکو کی نعش کو پوسٹمارٹم منتقل کرتے ہو ئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں