15

ڈیرہ غازیخان کی خوبصورتی کیلئے 30 سے زائد مختلف سکیموں پر اربوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ،ٹف ٹائلز کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا،لیاقت علی چٹھہ


ڈیرہ غازی خان(نمائندہ پی این این اردو)ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا ڈی جی خان میں بیوٹیفیکیشن کے 106ملین کے منصوبوں سمیت دیگر 30سے زائد مختلف سکیموں پر اربوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کیلئے ٹف ٹائلز کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا ہے،نیا پاکستان سیکم کو فورٹ منرو، ڈی جی خان، لیہ اور دیگر شہروں میں مکمل کی جائیں،جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹف ٹائلزاور سیوریج کے پروجیکٹس پر کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے،انھوں نے ان خیالات کا اظہارسیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ڈی جی خان میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ اور کمشنر آفس میں بریفنگ لینے کے موقع پر کیا، اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان، ڈائریکٹر جنرل کوہ سیلمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈی جی خان بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی موجود تھے،سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،کام کے معیار شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈی جی خان میں جاری بیوٹیفیکیشن کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے شہر کے پارکوں گرین بیلٹس، ٹف ٹائلز، سیوریج اور صاف پانی پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی ترقیاتی کاموں کی رفتارتیز کر رہے ہیں،کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فاٹا کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سیکم پر جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گئی ہیں۔اور دیگر 30سے زائد مختلف سکیموں پر اربوں روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں