7

ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی اور بلوں کی ادائیگی کیلئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں،ایس ای میپکو ڈیرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل آصف جان مروت نے کہا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی ادائیگی کیلئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں،ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی اورلائن لاسزکو کنٹرول کرنے کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو فاضل پور سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ریکوری مہم کی نگرانی کے موقع پر کیا،ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ڈی جی خان سرکل عبدالغفار برمانی بھی ان کے ہمراہ تھے،ایکسین ڈی جی خان ڈویژن شیراز غفورکی زیرنگرانی ڈی جی خان شہر میں ریکوری کی مہم چلائی گئی،جولائی 2021 کے ریکوری اہداف کے حصول کے لئے گھریلو اور کمرشل صارفین کے بلوں کی چیکنگ کی گئی اور مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے ایس ڈی اوز اور ریکوری سٹاف کے ہمراہ کنکشنوں کی چیکنگ کی گئی،انہوں نے کہا کہ مستقل نادہندگان کے کنکشنز کی ازسرنوچیکنگ کی جائے اور واجبات کی مکمل ادائیگی تک بجلی بحال نہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں