16

ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ ڈیڈڈ یفالٹرز سے واجبات کی وصولی اوررننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی وصولیوں کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں،میپکو ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی اورلائن لاسزکو کنٹرول کرنے کے اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا،فیلڈ افسران اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر زکی سطح پر کنٹرول کریں،بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے،لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اورٹی اینڈپی کا استعمال کریں،ٹی اینڈپی کا استعمال نہ کرنے والے میپکوملازمین کے خلاف خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو سرکل خانیوال کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ایکسین اور ایس ڈی اوزخود فیلڈ میں نکلیں،لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔ ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈپی کی چیکنگ کریں اوراس کے استعمال کوبھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں،تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر خا نیوال سرکل انجینئر سہیل بشیر نے خانیوال سرکل کی کارگردگی بارے چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو کو بریفنگ دی،اجلاس میں جنرل منیجر کسٹمر سروسز میپکو انجینئر نواز ندیم گجر، ڈائریکٹر کمرشل میپکو انجینئر محمد ارشد دھرالہ، ڈ پٹی کمرشل منیجر میپکو اسد حماد، ڈ پٹی کمرشل منیجر خانیوال سرکل ارشاد سیال، ایکسین خانیوال ڈویژن انجینئرفیاض قربان، ایکسین میاں چنوں ڈویژن انجینئر قمر زمان، ایکسین کبیروالہ ڈویژن انجینئربابر علی گجر، سرکل خانیوال کے تمام ایس ڈی اوز اور ریونیو آفیسرز نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں