14

ڈیفنس،تشدد کے بعد ماڈل نایاب کا گلا دبا دیا گیا،برہنہ نعش برآمد

لاہور،ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر سے ماڈل نایاب کی تشدد زدہ برہنہ نعش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی ہے،مقتولہ ماڈل نایاب نے عباس لونے والا کے معروف گانے” گڈی توں منگا دے۔ تیل میں پوانی آں”میں بھی ماڈلنگ کی تھی،تفصیلات کے مطابق29سالہ ماڈل گرل نایاب ڈیفنس فیز فائیو میں ذاتی گھر میں اکیلی رہتی تھی جسے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا،مقتولہ غیر شادی شدہ تھی اور اس کے دو سوتیلے بھائی ہیں،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے نعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس نے سوتیلے بھائی محمد علی ناصرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ محمد علی ناصرکے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو برہنہ نعش ٹی وی لاؤنج میں پڑی ہوئی تھی جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ گلے پر زخم کے نشان تھے۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے جبکہ ملزموں کا سراغ لگا کر جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں