9

ڈیلی ویجزپرجعلی لیٹر بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے کا انکشاف

ملتان،ڈیلی ویجز پر جعلی لیٹر بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے کا انکشاف ہوا،دیہی مرکز صحت مخدوم رشید میں تعینات ڈاکٹر ہارون نذیر بخاری کے جعلی لیٹر منظر عام پر آنا شروع ہو گٸے ہیں،جعلی لیٹرز کے انکشاف پر متاثرہ نوجوان پھٹ پڑے،متاثرہ نوجوان نے لیٹر سی ای او ہیلتھ ملتان کو پیش کر دٸیے،معاملہ بگڑنے پر ڈاکٹر ہارون نذیر بخاری نے دو لوگوں سے لی گٸی رقم کے عوض سکیورٹی کے طور پر تین لاکھ تیس ہزار روپے کا چیک تھما دیا،سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ لیٹر جعلی ہیں تحقیقات کے لٸے ڈاکٹر فرخ کو ہدایات جاری کر دی ہیں،ڈاکٹر ہارون نذیر بخاری کا کہنا ہے کہ میں ہیلتھ کونسل کے بجٹ میں یومیہ اجرت پر ملازم رکھنے کا اختیار رکھتا ہوں،مجھے میرے قریبی دوستوں نے پھنسیایا ہے جن سے رقوم لیں وہ اگست میں واپس کر دوں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں