11

ڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی نے شجرکاری مہم کے تحت پوسٹ میں پودا لگایا

دوکوٹہ(نمائندہ پی این این اردو)پٹرولنگ پولیس وہاڑی بھی وزیراعظم کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے عملی طور پر میدان میں آ گئی ،اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی عبد الرحیم خان نے پٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا،جبکہ انچارج پیٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ ساجد رحیم نے بھی ؎ پودا لگایا اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ مہم کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں