13

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح، پولیو کیخلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر راو امجد اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عابدحسین بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو مزید موثر بنایا دیا گیا ہے،تمام پولیو ورکرز کی مکمل ٹریننگ کرائی گئی ہے،جبکہ محکمہ صحت کو تمام الائیڈ محکموں کی خدمات بھی حاصل ہیں،علی شہزاد نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تشکیل دئے گئے مائیکرو پلان پر سو فیصد عمل کیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 7لاکھ50 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کامیاب بنانے کے لئے2991 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 2623 موبائل،222 فکس اور146ٹرانڑٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 620 ایریا انچارجز اور یو سی ایم اووز پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پولیو مہم کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں