11

ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا ایم ڈی اے کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کادورہ،ڈائریکٹر جنرل نے سیداں والا بائی پاس چوک کے توسیعی منصوبہ اور مدنی چوک فلائی اوور پراجیکٹ کے تعمیراتی کام چیک کئے اور موقع پر بریفنگ بھی لی،انہوں نے سیداں والا بائی پاس چوک کے توسیعی منصوبہ کی بریفنگ کے دوران ا کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ معیاراور کوالٹی کو برقرار رکھتے ہوئے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے،شہریوں کے لئے ٹریفک مسائل حل کرنے کے لئے چوک کو کشادہ کیا جا رہا ہے،جس کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیں،انہوں نے کہا کہ چوک کشادگی ایریا میں پارکنگ ختم کرائی جائے،چوک پر موجود کمرشل یوائنٹس پر پارکنگ نہ ہونے دی جائے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس سے مدد لی جائے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے مدنی چوک فلائی اوور سائٹ وزٹ کے دوران ترقیاتی کام میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا جائزہ لیا اور ٹھیکہ دار کو مدنی چوک فلائی اوور کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے مختلف کنٹرولڈ روڈز کا وزٹ بھی کیا اور ان روڈز پر موجود انکروچمنٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات بھی جارے کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں