13

ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کا سورج کنڈ روڈ کا دورہ،ترقیاتی کام جلد کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے سورج کنڈ روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کام کو چیک کرنے کے لئے وزٹ کیا،3.20 کلومیٹر نئے بنائے گئے روڈ پر کارپینٹنگ کا عمل جاری ہے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ اورسٹاف کو ہدایت کی کہ کام جلد مکمل کیا جائے،تاکہ شہریوں کو زیادہ دشواری کا سامنا نہ ہو،انہوں نے کہا کہ روڈ کی مضبوطی اور حفاظت کے لئے روڈ سائیڈ پر مٹی لگائی جائے،چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،پنجاب گورنمنٹ نے اس پروجیکٹ کے لئے 226.853 ملین روپے کے فنڈ جاری کئے ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملتان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3.20 کلو میٹرپر محیط نیا روڈ بن رہا ہے،جو کہ تکمیلی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ آئندہ ہفتے اس پروجیکٹ کو مکمل کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں