7

ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کا فاطمہ جناح ٹاؤن کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ٹاؤن کے رہائشیوں کو تحفظ اور سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،فاطمہ جناح ٹاؤن کے رہائشی اور الاٹیز کو تحفظ دینے کیلئے بیرونی مداخلت اور غیر متعلقہ ٹریفک کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،اس مقصد کے لئے سکیم پلان میں تبدیلی کے لئے سفارشات تیار کی جائیں،غیر متعلقہ ٹریفک اور مداخلت کو روکنے کیلئے سکیورٹی کو بہتر بنایا جائے،ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے نے ان خیالات کا اظہار فاطمہ جناح ٹائون کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے دوران کیا،ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے رانا وسیم خان اور شعبہ انجینئرنگ کے تمام متعلقہ اسٹاف ان کے ہمراہ تھے،ڈائریکٹر جنرل نے مرکزی مسجد کے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،انہوں نے تائید کی کہ مرکزی مسجد کے ترقیاتی کام جلد مکمل کر کے نمازیوں کے لئے کھولا جائے،انہوں نے فاطمہ جناح ٹائون کے تمام چوکوں پر لگی فلڈ لائٹس کی ورکنگ کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ جو فلڈ لائٹس ورکنگ میں نہیں ہیں انہیں جلد ٹھیک کرکے چالو کیا جائے،ڈائریکٹر جنرل نے ٹاؤن میں موجود قبرستان کی فورا چاردیواری اور جنازہ گاہ کی تعمیر مکمل کرنے کا حکم دیا،ڈائریکٹر جنرل نے کالونی میں شجر کاری کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ پودوں کی حفاظت کی جائے اورپودوں کی تعداد بڑھائی جائے اور مزید شجرکاری کیلئے باؤزر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،تاکہ پودوں کی بروقت آبیاری کی جا سکے،انہوں نے کالونی کے گرین بیلٹس کو آباد کرنے کی بھی تاکید کی،ڈائریکٹر جنرل نے وزٹ کے دوران سدرن بائی پاس پر تعمیر ہونے والے مرکزی گیٹ کے تعمیراتی کام کو بھی چیک کیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نےآئندہ چند روز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ وزٹ کا بھی پروگرام بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں