15

ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کا مدنی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ،واسا کی سست روی پر برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا مدنی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے اچانک وزٹ،ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ فلائی اوور کا کام جلد مکمل کیا جائے، واسا اور واپڈا سے متعلقہ کام کو مکمل کروا کے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو فلائی اوور کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ واسا کی جانب سے سیوریج لائن ڈالنے میں سست روی کی وجہ سے پروجیکٹ کا کام لیٹ ہو رہا ہے، واپڈا کی ٹرانسمیشن لائنوں کی شفٹنگ کے بعد کام کی رفتار تیز ہو گئی، فلائی اوور کی تعمیر میں استعمال ہونے والا تمام تر مٹیریل سایٹ پر پہنچا دیا گیا ہے،واسا کا کام مکمل ہوتے ہی دوسری سائیڈ کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا واسا کی سست روی کی وجہ سے پروجیکٹ لیٹ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر ورکس واسا اور ان کے کنٹریکٹرکو ریکارڈ سمیت دفتر طلب کر لیا،انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ واسا سے متعلقہ کام جلد مکمل کروا یا جائے،اس پروجیکٹ کو ایگریمنٹ کے مطابق دی گئی ڈیڈ لائین میں مکمل کروایا جائے، کنٹریکٹر کی سائٹ پر موجودگی کو یقینی بنائیں کام کی پراگریس کو جیک کرنے کے لئے اچانک وزٹ کیا جائے گا،معیار اور کوالٹی پر سمجھوتا کئے بغیر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں