18

ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کا وہاڑی روڈ کا دورہ،ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے پر برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا وہاڑی روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ،ایم ڈی اے سے این او سی لئے بغیر دوسرے محکموں کا وہاڑی روڈ پر کام کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا اظہارِ برہمی،تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے وہاڑی روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا،ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم اور ایکسن مونعم سعید ان کے ہمراہ تھے،ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ چوک شاہ عباس سے بی سی جی چوک تک 3 کلومیٹر کا پروجیکٹ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا،جبکہ ڈبل پھاٹک سے چوک شاہ عباس کا ترقیاتی کام سوئی گیس اور واسا کی طرف سے لائنیں ڈالنے کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے جو کہ سوئی گیس اور واسا کا کام ہونے کے بعد مکمل کیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں محکموں کو کام تیز کرنے کا لیٹر بھجنے کا حکم دیا،انہوں نے مزید کہا کہ ان محکموں کو کام شروع کرنے سے پہلے ایم ڈی اے سے این او سی لینا چاہئے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ کا کام تیز کیا جائے،تاکہ بروقت مکمل کیا جا سکے،علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل نے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول کا بھی وزٹ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ کام جلد مکمل کریں،بلڈنگ کا وائٹ واش اور باونڈری وال کی تعمیر مکمل کریں، بلڈنگ کے داخلی راستے جلد تعمیر کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں