31

ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کا چونگی نمبر 9 پر زیر تعمیر میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ،کام میں سست روی پر برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا چونگی نمبر 9 پر زیر تعمیر میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اچانک دورہ،ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی بھی ہمراہ تھے،ڈائریکٹر جنرل نے بلڈنگ کے تعمیراتی کام میں سست روی اور تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل طور پر فعال ہونے کہ وجہ سے یہ بلڈنگ بہت اہم ہے،اس کے تمام تر ترقیاتی کام معیار اور مقدار کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے فوری مکمل کئے جائیں، لیبر کی تعداد بڑھائی جائے،بلڈنگ کی بیرونی چاردیواری فوری مکمل کی جائے،ڈائریکٹر انجینئرنگ نے تعمیراتی کام کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ بلڈنگ کے تین فلور پر بیک وقت ترقیاتی کام مکمل کیا جا رہا ہے، فنشنگ ورک پر کام تیزی سے جاری ہے جو کہ ڈیڈ لائین سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا،اس کے علاوہ بلڈنگ میں بجلی کی تنصیبات کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے،ڈائریکٹر انجینئرنگ نے مزید کہا کہ ڈید لائن سے پہلے تمام تر ترقیاتی کام مکمل کر لئے جائیں گے،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیا اور کام کے معیار اور کوالٹی کو بھی چیک کیا،ڈائریکٹر جنرل نے کام کی رفتار کو غیر تسلی بخش ہونے پر ٹھیکہ دار کو طلب کر لیا،ڈائریکٹر جنرل نے ٹھیکہ دار کو تنبیہ کی کہ آئندہ اچانک وزٹ کر کے ترقیاتی کا م روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا،کام میں معیار اور رفتار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل نے ٹھیکہ دار سے ہفتہ وار پراگریس رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں