16

ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کیجانب سے تمام عدالتی کیسسز کی تفصیل طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے محکمے سے متعلقہ تمام عدالتی کیسز کی تفصیل ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر سیال سے طلب کرلی،انہوں نے کہا کہ آئندہ کسی بھی لیگل ایڈوائزر کے کنٹریکٹ میں توسیع اس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر دی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی تعمیر میں منظور شدہ سیٹ بیک میں معافی نہیں ہوگی،تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر سے ایم ڈی اے سے متعلقہ تمام لیگل کیسسز کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے،جس میں کیس کا موجودہ سٹیٹس اور متعلقہ لیگل ایڈوائزر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ کمرشل یا گھریلو تعمیرات کی منطوری سے حاصل ہونے والا ریونیو ایم ڈی اے کی آمدن کا ذریعہ ہے،ایم ڈی اے کی حدود میں غیر قانونی کمرشل یا گھریلو تعمیرات کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا،ایسی تمام تعمیرات کو مکمل ہونے کے باوجود ریگولر نہ کروانے کی صورت میں گرا دیا جائے گا،شہری اپنی تعمیرات کو محکمے سے ریگولر کرانے کے بجائے عدالتی حکم امتناعی کا سہارا لیکر تعمیر مکمل کر لیتے ہیں،جبکہ محکمہ ہذا عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اپنی کارروائی روک دیتا ہے،نتیجتاً غیر قانونی تعمیرات مکمل ہو جاتی ہے۔تعمیر مکمل ہونے پر ایسی تعمیرات کو ریگولر کرنا یا گرانا مشکل ہو جاتا ہے،ایسی صورت میں لیگل ایڈوائزر کا کردار بہت اہم ہے، تمام لیگل ایڈوائزر عدالتوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں،اور خاص طور پر سٹے کیسسز کو بر وقت ختم کرائیں تاکہ ایسی غیر قانونی تعمیرات کو بر وقت روکا جا سکے،ڈائریکٹر جنرل نے مذید کہا کہ تمام تعمیرات میں طے شدہ سیٹ بیک پر عمل درآمد لازمی ہوگا،اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے،انہوں نے کہا کہ سٹے کیسسز میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں