8

ڈی جی خان سرکل سرویلنس ٹیم نے 5 افراد کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا،جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ڈی جی خان سرکل کی سرویلنس ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے5افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،2لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد۔بجلی تنصیبات اُتارکر قبضہ میں لے لیں،سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل محمد رفیق کنول کی ہدایت پر انچارج سرکل سرویلنس ٹیم خالد فاروق اور کریم نواز پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی خان شہر کے مختلف علاقوں آپریشن کرکے سلطان محمود، محمد علاؤ الدین اور عبدالغفار کر میٹروں میں خرابی کرکے جبکہ الطاف احمد اور غلام قادر کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا،سرکل سرویلنس ٹیم کی سفارش پر بجلی چوروں کو مجموعی طورپر2لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ان کی بجلی تنصیبات اُتارکر مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں