17

ڈی جی قیصر سلیم کا ترقیاتی پراجیکٹس ایم ڈی اے سے ہی مکمل کرانے کا حکم،لیٹر ارسال کردئیے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ملتان شہر کیلئے ترقیاتی پراجیکٹس ایم ڈی اے سے ہی مکمل کروائے جائیں،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی طرف سے سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویپلمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب کو لیٹر ارسال کردی گئی،ڈی جی ایم ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں یہ تجویزپیش کی گئی ہے کہ ملتان شہر کیلئے پنجاب گورنمنٹ سے جاری کردہ تمام تر نئے ترقیاتی پروجیکٹس ایم ڈی اے سے مکمل کرائے جائیں،خاص طور پر شہر میں ایم ڈی اے کے کنٹرول علاقہ جات میں نئے ترقیاتی پروجیکٹ ایم ڈی اے کے سپرد کئے جائیں،جن کے انفراسٹریکچر کی دیکھ بھال اور مرمتی ہمہ وقت ایم ڈی اے کی ذمہ داری ہے،جبکہ کسی دوسرے ادارے سے ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل کے بعد ان کی دیکھ بھال ایم ڈی اے کے سپرد کر دی جاتی ہے،جس سے ایم ڈی اے کو مالی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اگر ملتان کے نئے ترقیاتی پروجیکٹس ایم ڈی اے کے سپرد کر دئے جائیں تو جہاں ایم ڈی اے کو مالی طور پر فائدہ حاصل ہوگا،وہاں انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال بھی بہتر طریقہ سے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں