11

ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا کا سرکٹ ہائوس اور کالونی پارک کا معائنہ،سہولیات بہتر کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان سید شفقت رضا نے سرکٹ ہاؤس پارک اور مہربان کالونی پارک کا اچانک دورہ کیا، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں، اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار دونوں پارکوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دونوں پارکوں میں پینٹ ورک مکمل کر لیا ہے،پارکوں میں بینچز اور ڈسٹ بن کی تنصیب کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ٹوائلٹس اور پانی کی فراہمی اور جھولوں کو پینٹ کرنے سے پارکوں کی خوبصورتی میں اضا فہ ہوا ہے،پارکوں میں فیملیز کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی اور ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں