9

ڈی جی پی ایچ اے کا شاہ شمس پارک کا دورہ،7 سال سے بند جھیل فعال کرنے کا فعال

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے ملتان نے شاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں انجینئرنگ برانچ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے،پارک میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا،ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر دیاگیا ہے،پارک میں سکریپ کو جلد نیلام کیاجائے گا،پارک میں واش رومز اور گزیبو کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے شاہ شمس پارک کے دورے کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر نعیم عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر وجہیہ امین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ عروج عمران بھی موجود تھیں۔ ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ پارک میں واش رومز، ٹریک اور گزیبوزکی تکمیل کر لی گئی ہے،باؤنڈری وال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، پارک میں موجود سکریپ کو جلد نیلام کیا جائے گا۔ شہر کے سب سے بڑے پارک کو بہترین حالت میں بحال کرنے کا عزم ہے۔ جسے جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گے، پارک میں موجود سکریپ کی جلد ازجلد مقدار کی فراہمی کے لیئے ہدایات جاری کرد یں گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں