7

ڈی جی پی ایچ اے کا گرین بیلٹس کا دورہ،پودوں کی تزئن وآرائش اور پانی کی فراہمی کا جائزہ

ملتان،ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مختلف گرین بیلٹس کا دورہ کرکے پودوں کی تزئن وآرائش اور پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا،احکامات جاری کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی،اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر پودوں کو پانی کی فراہمی انتہاہی ضروری ہے،اس سلسلے میں صبح اور شام کے اوقات میں گرین بیلٹس اور پارکوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں،اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں کی حالت کو مزید بہتر بنا رہے ہیں،اگلے سال پارکوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا،اس سلسلے میں مربوط منصوبہ بندی تیا ر کی ہے،گرین بیلٹس اور پارکوں میں مثبت تبدیلی نظر آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں