11

کاروکاری الزام، لٹھانی برادری میں فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق ، 2 افراد زخمی

راجن پور،روجھان(نمائندہ پی این این اردو)روجھان میں کاروکاری کے الزام میں لٹھانی برادری کے 2 گروپوں کے مابین فائرنگ کاتبادلہ فائرنگ کی زد میں آکر دو سگے بھائی جاں بحق ‘ 2 افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق روجھان کے علاقے تھانہ سونمیانی کی حدود موضع چکر بوٹھ میں کاروکاری کے الزام میں لٹھانی برادری کے مابین خونی تصادم ملزمان نے کاروکاری کا الزام لگانے والی پارٹی پر فائر کھول دئیے فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی حق نواز اور ذوالفقار لٹھانی موقع پر جاںبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے،ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سرکل ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال بنگلہ اچھا منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر رحیم یار خان ہسپتال ریفر کردیا گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سونمیانی میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں