13

کارڈیالوجی ملتان میں جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح،ڈویژن بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اولیا میں سبز ہلالی پرچم کیساتھ ہوگی،ہرے بھرے درختوں کی بہار کیلئے پی ایچ اے نے کمر کس لی،ڈویژنل انتظامیہ ہمیشہ کی طرح پی ایچ اے کے ہمقدم نظر آئی،اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا،انہوں نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم میں ڈویژن بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارکٹ فکس کیا گیا ہے،کمشنر ملتان نے کہا کہ پاکستان ہمارا فخر ہمارا گھر ہے،شجرکاری کر کے وطن عزیز کے گرین کور میں اضافہ کریں گے،وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی سطح پر ماحولیاتی سفیر مانے جاتے ہیں،جشن آزادی مہم 14 اگست تک، مون سون مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی،خدمت اپکی دہلیز پر پروگرام میں بھی ٹارگٹ پورا کیا گیا تھا،شہر میں اب تک 6 لاکھ سے زائد تیار درخت لگائے جاچکے ہیں جبکہ 5 میاواکی جنگلات لگائے جارہے ہیں،حکومت پنجاب نے تمام ترقیاتی منصوبوں کا 1 فیصد ہارٹی کلچر کیلئے مختص کیا گیا ہے،۔ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا کہ شجرکاری کیلئے سرکاری محکموں کو بھی پودے مہیا کئے گئے ہیں،شجرکاری میں مطلوبہ نتائج نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ محکموں کا آڈٹ کیا جائے گا،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے لئے ہر شخص نہ صرف پودا لگانا چاہئے بلکہ اسکی حفاظت بھی یقینی بنانی چاہئے،چئیرمن پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ ہر بشر دو شجر صرف نعرہ نہیں ہے بلکہ نسل نو کے مستقبل کی بقا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے شجر کاری مہم کو قومی پالیسی ک حصہ بنایا ہے،ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ جشن آزادی شجرکاری مہم میں 70 ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے،پی ایچ اے شہر میں بڑے پیمانے پر تیار درخت لگا رہی ہے،مون سون شجرکاری مہم میں پی ایچ اے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد پودے لگائے گی۔ایگزیکٹو ڈائیریکٹر کارڈیالوجی ڈاکٹر رانا الطاف ،ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں