16

کارکنوں کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ واضح شکست نظر آنے پر آزاد کشمیر الیکشن کے دوران مخالفین کی غنڈہ گردی سے شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں،اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ان کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دلوانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف ہر حد تک جائے گی،مقامی انتظامیہ مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے،انہوں نے کہا کہ نواز محب ملاقات میں طے شدہ پروگرام کے مطابق مسلم لیگ (ن) دھاندلی کا شور مچائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تشدد، فائرنگ، جلاؤ کی کوشش بھی کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ مودی کی ایما پر الیکشن کی ساکھ پر اعتراض اور سوالات کئے جائیں گے اور افراتفری کی کوشش ہو گی لیکن ان سب کو ناکامی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں