3

کاشتکاروں کو سرکاری ریٹس پر کھاد کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈی سی ملتان عامر کریم خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کو سرکاری ریٹس پر کھاد کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اس سلسلے میں ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھاد ڈیلرز سے مکمل رابطے میں ہے اور کسی صورت کھاد کی قلت پیدا نہیں ہونے دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد ڈیلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ یوریا کھاد کی فی بوری 1768 کے حساب سے بلاتعطل سپلائی جاری رکھنے کیلئے ڈیلرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور گندم کی فصل کے مقررہ وقت میں کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کیلئے ایڈوانس آرڈرز بھی دئیے گئے ہیں،عامر کریم خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی کھاد کو ہول سیل پوائنٹس پر فروخت کرنے کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے،جس سے کسانوں کو براہ راست ریلیف ملا ہے۔اس موقع پر محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں