8

کالا کالی قرار دیکر بہن اور نوجوان کا قتل، لاشیں دریا میں بہا دیں

روجھان،کالا کالی کا الزام بھائی نے بہن اور لڑکے دونوں کو قتل کردیا،جبکہ ایک شخص زخمی،تفصیل کے مطابق اغوا برائے قتل ڈکیتی اور بھتہ وصولی میں ملوث اشتہاری فیاض دولانی نے کالاکالی کے الزام میں اپنی بہن اور لڑکے بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،زرائع کے مطابق مرد اور خواتین دونوں کی لاشیں دریا میں بہا دی گئی،جبکہ دونوں فریق جرائم پیشہ ہونے کے باعث پولیس کو اطلاع نہیں دے رہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں