7

کالج کے باہرچاند اور اعوان گروپ میں فائرنگ،ایک جاں بحق،ورثا کا احتجاج

خانیوال،کالج طلبا کے دو گروپوں میں تصادم، لڑائی میں دونوں گروپوں کے حامی آؤٹ سائیڈ بھی کود پڑے ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، ورثاء نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا،تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج کے دو گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق کالج میں موجود چاند اور شہریار گروپ میں گزشتہ چند روز سے تنازع چل رہا تھا، آج ان دونوں گروپوں نے اپنی حمایت کیلئے آؤٹ سائیڈر لوگ بلوا لئے،دوران لڑائی مبینہ طور پر آؤٹ سائیڈر کاشی نیازی کی فائرنگ سے دوسرے گروپ کا حمایتی جنید عرف لالا نامی شخص جاں بحق ہوگیا،ابتدائی میڈیکل چیک اپ کے مطابق مقتول کو دو گولیاں لگی ہے،جبکہ ذرائع بتاتے ہیں کہ کالج کے لڑکے سے مبینہ دوستی سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا اور ملزم فرارہو گیا ہے خانیوال پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کے طالب علم حمزہ سے مبینہ دوستی کرنے سے منع کرنے پر آوٹ سائیڈر کے گروپوں چاند گروپ اور شہر یار اعوان گروپوں کے درمیان کالج کے باہر جھگڑا فائرنگ میں بدل گیا اور ملزم کاشف عرف کاشی نیازی نے فائرنگ کرکے جنید گجر ساکن چوک فاروق اعظم کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،مقتول کے اہل خانہ اور طلبائنے واقعہ کے بعد احتجاجاً ڈی ایچ کیو روڑ کر بلاک کردیا ،جس پر ڈی ایس پی صدر اسحاق سیال نے مزاکرات کے بعد روڑ کو کھلوایا،خانیوال میں اسی طرح کے درجنوں گروپ بنے ہوئے ہیں اور اگر ان کا سد باب نا کیا گیا تو ایسے واقعات شہر میں بڑھ سکتے ھیں ،واردات کے بعد ملزم اسلحہ لہراتے ھوئے فرار ھوگیا ،پولیس تھانہ سٹی مصروف کارروائی ہے،تھانہ سٹی خانیوال نے کاشف نیازی بلال نیازی حمزہ اور شہریار کے خلاف زیر دفعہ 302..148.149کے تحت مقدمہ درج کرکے شہریار اور حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے،آؤٹ سائیڈرز کی لڑائی میں کم سن طالب علموں نے جیل دیکھ لی،تھانہ سٹی خانیوال نے مرکزی ملزم کاشف نیازی کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے مگر اس کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں