34

کانگو کا شبہ،کراچی کا رہائشی نشتر ہسپتال داخل

ملتان،کانگو کا شبہ،کراچی کے رہائشی 45 سالہ شخص کو نشتر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا،ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق 45 سالہ محمد ظفر کو کانگو کے شبہ میں نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے،گلشن حدید کراچی کا رہائشی ظفر بن قاسم پورٹ پر کام کرتا ہے،ترجمان ہسپتال کے مطابق ملتان رشتہ داروں سے ملنے آیا جہاں طبعیت بگڑنے پر نشتر ہسپتال لایا گیا،کانگو ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے،ٹیسٹ رپورٹ آنے کےبعد کنفرم ہو گا کہ مریض کو کانگو واٸرس کا مرض لاحق ہے یا نہیں،چند روز قبل حکومتی ہدایت پر نشتر میں کانگو واٸرس کے مشتبہ مریضوں کے لٸے آٸسولیشن وارڈ بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں