8

کبیروالا،بلدیہ کے ڈسپوزل میں گر کر10 سالہ بچہ جاں بحق

خانیوال‘ کبیر والا،کھیلتے ہوئے 10سالہ بچہ ڈسپوزل کے گندے پانی میں گر کر جاں بحق ہو گیا،تفصیل کے مطابق نواحی قطعہ بدھوآنہ خانیوال روڈ میں بلدیہ کبیروالا کے قائم سیوریج کے گندے پانی کے تالابوں کے نزدیک نزدیکی رہائشی غریب جھگی نشینوں کا دس سالہ معصوم بچہ محمد عامر ولد مظہرعباس کھیلنے کے دوران پائوں پھسلنے سے تالاب میں جاگرا،پانی زیادہ گہرا ہونے کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم مو قع پر پہنچ گئی،جس نے متوفی کی نعش نکال کر ورثا کے حوالے کردی، واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی کبیروالا ان تالابوں کے گندے پانی کی فروخت سے سالانہ لاکھوں روپے کماتی ہے مگر ان تالابوں کے گرد خاردارتار لگانے کی زحمت گوارا نہیں کی، علاقہ مکینوں نے بلدیہ کی بے حسی پر شدیداحتجاج کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں