7

کبیروالا،نہر سے خاتون کی نعش برآمد،جسم پر تشدد کے نشانات، قتل کا شبہ

کبیروالا‘نواں شہر،خاندانی دشمنی یا غیرت کے نام پر قتل‘‘ شجاع آبا د کینال سے ادھیڑ عمر خاتون کی نعش برآمد،جسم پر تشدد کے نشانا ت ، شناخت نہ ہوسکی، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نواں شہر ٹھل نجیب کے نواحی پل ہمایوں کے بزدیک پل شجاعبا د نہرسے تیرتی ہوئی نعش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کاروائی شروع کردی ہے، نعش کے جسم پر تشدد کے معمولی نشانا ت پائے گئے ہیں شبہ ہے کہ خاتون کو غیرت یا خاند ا نی دشمنی پرقتل کر کے نعش نہر میں پھینکی گئی ، نعش کی تاحال شناخت نہ کی جاسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں